اسٹیٹ بینک کا اہم اقدام ، صنعتکاروں کی تجویز مان لی

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق صنعتکاروں کی تجویز مانتے ہوئےاسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اشیا ساز اداروں کے لیے ایل سی پر درآمدات کے لیے 50 فیصد تک پیشگی ادائیگی کرنے کی اجازت دے دی ہے،جولائی 2018 میں فارن ایکسچینج مارکیٹ میں دباؤ اور کرنٹ اکاونٹ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر اسٹیٹ بینک نے پیشگی ادائیگی کی سہولت واپس لے لی تھی تاہم اب ایکسچینج ریٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کے بعد فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری ہوئی ہے،اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر سے پابندیاں نرم کرنا شروع کی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا اقدام اسٹیٹ بینک کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ زرِ مبادلہ اور اقتصادی منظر نامے میں بہتری کی روشنی میں کیا گیا