نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر20کا ہندسہ روشن

کرسمس کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوچکی ہیں،اسی مناسبت سے امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 2020کو خوش آمدید کہنے کے لیے 20کا ہندسہ نصب کردیا گیا ہے
اس ہندسے کو روشن کرنے کی باقاعدہ تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں کئی افراد شریک ہوئے۔

اس ہندسے کا سائز سات فٹ اونچا ہے جس میں 2کے ہندسے میں 145بلب ہیں جبکہ0کے ہندسے میں 164بلب جگمگا رہے ہیں جسے نہایت مہارت سے ٹائمز اسکوائر کے بیچ و بیچ نصب کیا گیا ہے