ایشیاء کی 10 پرکشش خواتین میں ماہرہ اور مہوش شامل

دنیا کے سب سے بڑے براعظم ایشیاء میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارائیں بھی نمایاں رہیں
برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی ‘کی جانب سے تیار کی گئی ایک فہرست میں ایشیاء کی 50 پرکشش خواتین کی ٹاپ ٹین فہرست میں مہوش حیات اور ماہرہ خان کا نام شامل کیا گیا۔
ہفت روزہ شوبز میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے سال 2019 کی ’ایشیا کی 50 پرکشش خواتین‘ کی فہرست اگرچہ 13 دسمبر کو شائع کی جائے گی، تاہم اس فہرست میں شامل خواتین کے نام سامنے آئے ہیں۔

اس فہرست میں جگہ بنانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں ماہرہ خان، مہوش حیات، حنا الطاف اور مایا علی شامل ہیں۔

فہرست مرتب کرنے والے ایڈیٹر اسجد ناظر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایشیاء کی7 پرکشش خواتین کے نام دیے، جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھےنمبر پر ہیں۔
ایشیاء کی ٹاپ 10 پُرکشش خواتین
1: عالیہ بھٹ
2:دپیکا پڈوکون
3:حنا خان
4: ماہرہ خان
5: سربھی چندنا
6: کترینہ کیف
7: شیوانگی جوشی
8: نیا شرما
9:مہوش حیات
:10 پریانکا چوپڑا