کراچی میں صائمہ عدنان کے فن پاروں کی نمائش

کراچی میں فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جن میں نمایاں کیے جانے والے آرٹ کلیکشن کو ’’رہائی‘‘ کا نام دیا گیا۔

کراچی میں سجائی جانے والی فن پاروں کی نمائش میں دبئی سے آنے والی بین الاقوامی مصورہ صائمہ عدنان نے اپنے فن کے نمونے پیش کیے۔

صائمہ عدنان کے فن پاروں نے نمائش میں آنے والوں کے دل چھولیے۔

مصورہ صائمہ عدنان گذشتہ دس سالوں سے اپنی مصوری میں درویشوں کو نمایاں کررہی ہیں۔

کراچی میں لگی یہ نمائش 17 دسمبر تک جاری رہے گی