نارتھ برادرز فٹبال کلب ڈسٹر کٹ سینٹرل کے سیکر یٹر ی جنرل یوسف خان نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محترمہ حاجرہ نواب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسپورٹس آفس میں ملاقات کی اورنارتھ برادرز فٹبال کلب رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی وصول کیا


کیپشن فوٹو:
ا سپورٹس آفیسرمحترمہ حاجرہ نواب نارتھ برادرز فٹبال کلب کے سیکریٹری جنرل کو رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ دے رہی ہیں۔
==============

پر یس ریلیز

کراچی ( ) نارتھ برادرز فٹبال کلب ڈسٹر کٹ سینٹرل کے سیکر یٹر ی جنرل یوسف خان نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محترمہ حاجرہ نواب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسپورٹس آفس میں ملاقات کی اورنارتھ برادرز فٹبال کلب رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی وصول کیا۔نارتھ برادرز فٹبال کلب کے سیکریٹری جنرل یوسف خان نے کہا کہ حاجرہ نواب جیسے آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسپورٹس کے لیے ایک بڑا نام ہیں۔ساتھ ہی ساتھ وہ کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں اور ان کی سرپرستی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صحت مندانہ، مثبت اور تعمیری سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔ اس موقع پر اسپورٹس آفیسر حاجرہ نواب نے کہا کہ ہمیں کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کے لیے صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید رکھتی ہیں کہ نارتھ برادرز فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا اور اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کو پروموٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ حکومت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے خصوصی گرانٹ منظور کروانے کی بھرپور کوشش کروں گی۔ مزید برآں، جس طرح نارتھ برادرز فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے کے لیے اچھا کام کررہی ہے امید ہے کہ صوبہ سندھ کی سطح پر بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

طاہر شاہ