اعلی ترین معیار، غیر معمولی رفتار،360 بیڈز، میو چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن ریکارڈ مدت میں مکمل،پنجاب بھر میں 104 ہسپتال اپ گریڈہوگئے


اعلی ترین معیار، غیر معمولی رفتار،360 بیڈز، میو چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن ریکارڈ مدت میں مکمل،پنجاب بھر میں 104 ہسپتال اپ گریڈہوگئے
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گردوں کے عارضے میں مبتلا بچوں معصومہ فاطمہ اور ابراہیم سے اپ گریڈڈ میو چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کرایا
وزیراعلی کا دونوں بچوں سے شفقت کا اظہار، سٹیٹ آف دی آرٹ میو چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، معیاری کام کی تعریف کی
کم عرصے میں ایک اور ناممکن کام ممکن ہوا،پوری ٹیم نے دن رات محنت کی،ہسپتالو ں میں مشینری بھی مہیا کی ہے،پرفارمنس میڈیا سے شیئرکرینگے
شہباز شریف کا تجربہ اور کام کہیں زیادہ ہے،انہوں نے ہماری حکومت کے کام کرنے کی رفتار کو سراہا،جس پر ان کے شکر گزار ہیں
کرکٹ پہلے ہی برباد ہوچکی ہے خدا را! اس میں سیاست نہ لائیں، انشاء اللہ کرکٹ میں بہتری ہوتی نظر آئے گی:محسن نقوی
لاہور20فروری:-اعلی ترین معیاراور غیر معمولی رفتار کے ساتھ میو چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کوریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے، اپ گریڈیشن کے بعد میو چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 360 تک بڑھا دی گئی ہے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آج میوچلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور گردوں کے عارضے میں مبتلا بچوں معصومہ فاطمہ اور ابراہیم سے اپ گریڈڈ میو چلڈرن ہسپتال کا افتتاح کرایا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے دونوں بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ میو چلڈرن ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن کے معیاری کام کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے استقبالیہ کاؤنٹر اور نرسنگ کاونٹرز کا جائزہ لیا اورمریض بچوں کے تیمارداروں کی سہولت کے لیے لگائے گئے سائن بورڈز دیکھے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے وارڈز میں نئے بیڈز رکھنے کی تعریف کی اور خالی جگہ پر پودے لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہت کم عرصے میں ایک اور ناممکن کام ممکن ہوا۔ پنجاب کے 104 ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت نے علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈڈ میو چلڈرن ہسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میوچلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر 360بیڈزہیں۔میوچلڈرن ہسپتال بھی میو ہسپتال کے اپ گریڈیشن پلان کاحصہ ہے جس پر مجموعی طورپر 10ارب روپے لاگت آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میو ہسپتال میں مجموعی طور پر 2484بیڈز اور 1763 ڈاکٹرز موجود ہیں۔سیکرٹری صحت علی جان نے ہیومن ریسورس کے مسائل حل کئے ہیں۔پوری ٹیم نے میو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے بہت محنت کی ہے۔محکمہ تعمیرات ومواصلات کی دن رات کی محنت کے بغیر اپ گریڈیشن ممکن ہی نہیں تھی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات سہیل اشرف ہمارے آفریدی ہیں،کامیابی میں ان کا اہم کردار ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ محکمہ تعمیرات ومواصلات کی ایکسین مریم نے بھی دن رات بہت محنت کی ہے۔انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے میوہسپتال اپ گریڈیشن کا ڈیزائن تیار کیا۔پروفیسرز،ڈاکٹرز اورمیو چلڈرن ہسپتال کے سٹاف نے محنت کی،ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔اللہ ہمیں اپ گریڈیشن کے معیار کو برقرار رکھنے کی توفیق دے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ امیر بالاج قتل کیس کا ملزم پکڑا گیا ہے،ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔32ٹیچنگ ہسپتال سمیت 104ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ 104شاہراہوں کی تعمیرومرمت وبحالی بھی مکمل ہو چکی ہے۔ہمارا کام مکمل ہو گیا ہے،اگلی حکومت بہت زیادہ کام کرے گی اور پنجاب پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔میوچلڈرن ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں کیلئے لفٹ خریدرہے ہیں۔ میو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین 2017سے خراب تھی جسے فنکشنل کیا گیا ہے۔صرف ہسپتالوں کی عمارتیں ہی نہیں بلکہ عدم دستیاب مشینری او رآلات بھی مہیا کئے گئے ہیں۔پورے سال کی پرفارمنس آئندہ چند روز میں میڈیا سے شیئرکریں گے۔اللہ سے بڑی امید ہے کہ اگلی حکومت جاری پراجیکٹس مکمل کرے گی اور نئے بہترین پراجیکٹس لائے گی۔ایک او رسوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ غلط لوگوں کی وجہ سے مافیا ز کو تقویت ملتی ہے۔شہباز شریف میرے لئے محترم ہیں،ان کا تجربہ اور کام مجھ سے کہیں زیادہ ہے۔شہباز شریف نے ہماری حکومت کے کام کرنے کی رفتار کو سراہا،جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، شہبازشریف عمر اور کام کے معاملے میں ہم سے بہت آگے ہیں،ہمارا مقابلہ نہیں ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ سب کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔کرکٹ پہلے ہی برباد ہوچکی ہے خدا را! اس میں سیاست نہ لائیں،کرکٹ کو سیاست سے نقصان پہنچتا ہے اور اس سے ملک کو نقصان ہوتا ہے لہذا سپورٹس میں سیاست نہیں چلے گی اور انشاء اللہ کرکٹ میں بہتری ہوتی نظر آئے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹریز صحت، تعمیرات و مواصلات، اطلاعات، سپیشل سیکرٹری صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی نرسنگ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 213
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ، سپورٹس جمنیزیم کا افتتاح کیا، آئی جی پولیس کیساتھ بیڈ منٹن کھیلی،کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا
زیر تربیت بچیوں نے فیلڈ میں جانا ہے، ایمانداری کیساتھ فرائض سرانجام دیں، حق حلال کی روزی کما ئیں، رزق میں اضافہ ہوگا:محسن نقوی
حق حلال کی کمائی میں برکت ہے، کافی عرصہ پہلے پولیس ٹریننگ کالج آیا تھا،انتہائی پرانی عمارت تھی، کا لج ٹوٹا پھوٹا تھا،اب ٹریننگ کالج بہت بہتر ہے
ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ نیویارک یا لاس اینجلس پولیس کا ٹریننگ سنٹرہے، تھانوں کی اپ گریڈیشن کا کریڈٹ آئی جی کو جاتا ہے،پولیس ٹریننگ کالج میں ٹرینز سے خطاب
لاہور20فروری:……وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ کالج لاہورکا دورہ کی اور پولیس ٹریننگ کالج کے سپورٹس جمنیزیم کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس کے لئے فراہم کردہ کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سوئمنگ پول،جم،لانگ ٹینس کورٹ اوربیڈمنٹن کورٹ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میس کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جم میں ایکسرسائز کیلئے جدید مشینیں رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ کالج میں ٹرینز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت بچیوں نے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد فیلڈ میں جانا ہے۔ سب کو تلقین ہے کہ آپ نے ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے ہیں اور حق حلال کی روزی کمانی ہے۔ اگر آپ حق حلال کی روزی کمانے کی نیت کرلیں تو اللہ تعالیٰ رزق میں اضافے کے سو راستے اور نکالے گا۔حق حلال کی کمائی میں برکت ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ حق حلال کی کمائی کے ذریعے اپنے خاندان اورپنجاب پولیس کا نام روشن کریں گی۔ اپنی فورس کے لئے جہاں تک جتنا ممکن ہوسکے کام کرنا ہے۔ پولیس ٹریننگ کالج کی عمارت چند ماہ میں مکمل طورپر نئی کر دی گئی ہے۔ کافی عرصہ پہلے پولیس ٹریننگ کالج آیا تھا،انتہائی پرانی عمارت تھی،ٹریننگ کا لج ٹوٹا پھوٹا تھا۔اب جیسے ہی میں پولیس ٹریننگ کالج میں داخل ہواتوبہتری کا احساس ہوا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ نیویارک یا لاس اینجلس پولیس کا ٹریننگ سنٹرہے۔ تھانوں کی اپ گریڈیشن کا کریڈٹ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو جاتا ہے جنہوں نے پنجاب کے ہر تھانے کی شکل تبدیل کر دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پہلے فخر سے کہتے تھے کہ ہر تھانے کی شکل بدل دی ہے لیکن اب یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہر تھانے کے ساتھ پولیس کے ٹریننگ سنٹرز کی شکل بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثما ن انور اور ان کی ٹیم نے محنت کے ساتھ سیف سٹی پراجیکٹس اور پولیس ویلفیئر کیلئے بہت کام کیاہے۔پنجاب کے تھانوں کو اپ گریڈ کیاگیا ہے اورتھانوں کی شکل اب پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے اوریہ ڈاکٹر عثمان انور کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے بہت اقدامات کیے ہیں جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔پنجاب پولیس کا ایک دور وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے پہلے کا ہے اور ایک دور وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے بعد کا۔سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جیز، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور اعلیٰ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 214
پنجاب بھر کے تھانوں کیساتھ سی آئی اے سنٹرز کی بھی اپ گریڈیشن، محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون اور ماڈل تھانہ اچھرہ کا افتتاح کر دیا
خوبصورت عمارت، کشادہ کمرے،عملے کیلئے نیا فرنیچر،آرام دہ صوفے، چھت پر کیفے ٹیریا، حوالات کی حالت بھی بدل گئی،وزیر اعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی
پنجاب پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو کر سکتے تھے کیا۔ تھانوں میں سائلین کے ساتھ اچھا سلوک ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی:وزیر اعلیٰ محسن نقوی
لاہور20فروری:……پنجاب بھر کے تھانوں کے ساتھ سی آئی اے سنٹرز کی بھی اپ گریڈیشن، خوبصورت عمارت، کشادہ کمرے،عملے کے لئے نیا فرنیچر، آرام دہ صوفے، چھت پر کیفے ٹیریا، حوالات کی حالت بھی بدل گئی۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون کی نئی عمارت اور ماڈل تھانہ اچھرہ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاون کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے خرم بلاک کا جائزہ لیا، حوالات کا معائنہ کیا اور نئی عمارت کے تعمیراتی معیار کامشاہدہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے چھت پر بنائے گئے کیفے ٹیریا کے معیار کو سراہا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ملک لیاقت نے بریفنگ دی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ماڈل تھانہ اچھرہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورفرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹنگ روم،ایس ایچ او اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے اچھرہ تھانہ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے اعلی معیار کی تعریف کی اور اے ایس پی شہر بانو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو کر سکتے تھے کیا۔ تھانوں میں سائلین کے ساتھ اچھا سلوک ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس سٹیشن اچھرہ کی تعمیر اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ڈی آئی جی آپریشنز اور اعلی پولیس حکام اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭
0بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 215
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 23فروری کو پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا، تمام صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اجلاس میں شرکت کریں گے
لاہور20فروری:……وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 23فروری کو پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ یہ پنجاب کابینہ کا 42 واں اجلاس ہوگا۔
٭٭٭٭
ہینڈ آؤٹ نمبر420
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گلاب دیوی ہسپتال آمد، العلیم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا
لاہور21فروری:-وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا اوروزیراعلیٰ محسن نقوی نے العلیم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، کمشنر لاہور، سی سی پی اولاہور،چیئرمین سید شاہد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہینڈ آؤٹ نمبر424
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر اظہار تعزیت،صحافتی خدمات کو خراج عقیدت
لاہور21فروری:- وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سینئر صحافی نذیر ناجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیاہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نذیر ناجی مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے کویت کے سفیرناصر عبدالرحمن المطائری کی ملاقات، محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے او رپی ایس ایل کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی
کویت میں لائیوسٹاک کی بہت مانگ، کویت کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں،ہر ممکن سہولت د ینگے: محسن نقوی
پنجاب میں صرف 30روز میں 6بزنس فیسیلیٹشن سنٹرز بنائے، بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو 15روز کے اندر مطلوبہ این او سیز جاری کئے جاتے ہیں
پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اوردیگر شعبو ں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے، دو طرفہ تجارتی تعلقا ت میں اضافے کا بہت پوٹینشل موجودہے: کویتی سفیر
لاہور21فروری:……وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کویت کے سفیرناصر عبدالرحمن المطائری (Mr.Nassar Abdul Rehman Almutairi) نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقا ت کے فروغ او رمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔کویت کے سفیر نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے او رپی ایس ایل 9کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کویت کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورکویت میں کئی دہائیوں سے برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان اور کویت کے تعلقات کو مفید معاشی تعاو ن میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ کویت میں لائیوسٹاک کی بہت مانگ ہے، اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو پائیدار بنیادو ں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صرف 30روز میں 6بزنس فیسیلیٹشن سنٹرز بنائے ہیں۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو 15روز کے اندر مطلوبہ این او سیز جاری کئے جاتے ہیں۔ کویت کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں،ہر ممکن سہولت دیں گے۔ تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔ کویت کے سفیرناصر عبدالرحمن المطائری نے کہاکہ پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اوردیگر شعبو ں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ دو طرفہ تجارتی تعلقا ت میں اضافے کا بہت پوٹینشل موجودہے۔
٭٭٭٭

بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور
فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر217
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع،چین اور ایران کے قونصل جنرل نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، محسن سپیڈ کے معترف،کارکردگی کو سراہا
محسن نقوی نے انتہائی مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا، انتہائی فعال انداز میں کام کیا:چینی قونصل جنرل
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سموگ سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں بے پایاں تعاون پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا
پنجاب حکومت کی درخواست پر مشہد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے: ایرانی قونصل جنرل
ایک برس میں محسن نقوی نے عوام کے لئے دن رات ایک کیا، عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں:ایرانی قونصل جنرل
وزیر اعلی محسن نقوی نے چین اور ایران کے قونصل جنرل کو پی ایس ایل 9 کے میچ دیکھنے کی دعوت دی
لاہور21فروری:……وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی سے آج چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren) اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔چین اور ایران کے قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔محسن نقوی نے چینی اور ایرانی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کی دعوت دی۔چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے ایک برس کے دوران پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ نے انتہائی مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا۔آپ کی عوامی خدمت کی ہر جگہ پر تحسین کی گئی ہے۔آپ نے انتہائی فعال انداز میں کام کیا اور عوام کو ڈلیور کیا۔آپ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سموگ سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں بے پایاں تعاون پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے۔ چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران چین کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے۔ دورہ چین میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جو پذیرائی ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کوپی ایس ایل 9 کے شاندار انتظامات پر مبارکباد دی۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی درخواست پر مشہد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے بے مثال کارکردگی پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں آپ نے عوام کے لئے دن رات ایک کیا ہے۔ آپ نے عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں۔جو کام آپ نے مختصر دور میں کیا وہ لائق تحسین ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایک برس میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تعاون پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزراء عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭