سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رام سوامی پمپنگ اسٹیشن اجیکٹر 12 کا دورہ کرکے سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا،


کراچی:- ( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رام سوامی پمپنگ اسٹیشن اجیکٹر 12 کا دورہ کرکے سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا، دورے کے دوران چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو اور چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج صدیق مگسی انکے ہمراہ تھے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن نے رام سوامی پمپنگ اسٹیشن اجیکٹر 12 میں سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیا، دورے کے موقع پر چیف انجینئر سیوریج نے سی ای او واٹر کارپوریشن کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ رام سوامی پمپنگ اسٹیشن اجیکٹر 12 کے دو


خراب پمپس کو فعال کیا گیا ہے اور نکاسی آب کے خاتمے کے لیے چار سکشن اور چار راڈنگ مشینیں کام کر رہی ہیں، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رام سوامی اجیکٹر 12 میں نکاسی آب کے

مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور شہر بھر میں نکاسی آب کے مختلف مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔