)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی طلبہ سو سا ئٹی ویٹس کیئر کلب کا گذشتہ روز اما نت ڈیری فیڈ کے ساتھ طلبہ کی انٹرن شپ اور پرو فیشنل ڈیو یلپمنٹ کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی طلبہ سو سا ئٹی ویٹس کیئر کلب کا گذشتہ روز اما نت ڈیری فیڈ کے ساتھ طلبہ کی انٹرن شپ اور پرو فیشنل ڈیو یلپمنٹ کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے رجسٹرار سجاد حیدر اور پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے جبکہ چیئر مین امانت ڈیری فیڈ مسٹر جا وید اقبال نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ یونیورسٹی کے سینئر انتظا می افسران، ویٹس کیئر کلب طلبہ اور امانت ڈیری فیڈ سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے رجسٹرار سجاد حیدرنے کہا کہ یہ معا ہدہ دونوں ادارو ں کے لیے بڑا فائدہ مند ثا بت ہو گا جس سے ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ کو امانت ڈیری فیڈ میں انٹرن شپ کرنے کے موا قع حا صل ہو نگے اور فیلڈ سے متعلقہ عملی تر بیت بھی ملے گی۔جا وید اقبال نے امانت ڈیری فیڈ کے اغرا ض و مقا صد کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ امانت ڈیری فیڈ کا مقصد چھو ٹے مو یشی پال فارمرز کو ڈیری فارمنگ سے متعلقہ رہنما ئی دیکراُن کے منا فع اور مویشیو ں کی پیداوار کو بڑ ھانا ہے۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں امانت ڈیری فیڈویٹر نری یونیورسٹی ویٹس کیئر کلب کے طلبہ کو ٹریننگ اور انٹرن شپ کرنے کے موا قع فرا ہم کرے گی۔ویٹر نری یونیورسٹی مویشی پال فارمرزکی ایگری کلچر اور اینیمل ہسبنڈری کے مو ضو عات پر ٹریننگ کروا ئے گی۔ دونو ں پار ٹیا ں طلبہ کو اینمل سائنسز سے متعلقہ آ گاہی دینے کے لیئے سکو لوں کے دورے کریں گی۔امانت ڈیری فیڈ اور ویٹر نری یونیورسٹی جا نوروں / مویشیو ں کے علا ج معا لجے کے حوا لے سے ویکسینیشن، ڈیورمنگ اور ٹریٹمنٹ کیمپس منعقد کروا ئیں گی نیز فارمرز کے ساتھ فیلڈ سے متعلقہ نالج شیئر کرنے اور بیسٹ ڈیری فارمنگ پریکٹس سکھانے کے لیئے فارمرڈے اور فارمرز کنوینشن بھی ملکر منعقد کروا ئیں گی۔