پی ایس ایل 9…… وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا


پی ایس ایل 9…… وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا

آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی
پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے: آسٹریلین ہائی کمشنر

پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں،کرکٹ امن کا کھیل ہے۔ محسن نقوی
لاہور19 فروری: پی ایس ایل 9…… وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز (Mr. Neil Hawkins) نے آج قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ کرکٹ امن کا کھیل ہے۔ چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔