پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے۔

آج افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں اس مرتبہ پی ایس ایل میں جس دن 2 میچ کھیلے جائیں گے اُس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران ہوں گے، ممکنہ طور پر پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک کے دوران پی ایس ایل میچوں کے وقت کا بھی اعلان کیا ہے۔

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کر کے اسٹیڈیم کا رُخ کرسکیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

===================

پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے، عبداللّٰہ شفیق
پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے، عبداللّٰہ شفیق
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی اچھے بولرز ہیں۔

شاہین آفریدی ایک بار پھر پی ایس ایل جیتنے کیلئے پرامید

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی کافی عرصہ سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی بہت اچھی رہی ہے، عبداللّٰہ شفیق نے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو اچھا بولر قرار دیا۔