اپنے عوام کے سامنے کھیلنا خوشگوار احساس ہے، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جلد سری لنکا کی چار وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔

دوسرے دن صرف 18.2 اوورز کا کھیل ہونے کے سوال پر بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ہم کھیل سے بہتر نتائج کی خواہش کرسکتے ہیں، البتہ ٹیسٹ میں اب تک ہمارے بولرز نے جتنی بھی بولنگ کی اسے قابل ستائش ہی کہا جا سکتا ہے
خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے عوام کے سامنے بولنگ کرنا، بہت اچھا احساس تھا
ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2018ء میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا، جہاں 2004ء میں میرے بھائی ریاض آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

چار فاسٹ بولرز کھلانے کے سوال پر شاہین شاہ آفریدی بولے، یقیناً مقابلے کی فضا بڑھ جاتی ہے، سب اپنی بولنگ کا انتظار کرتے ہیں، کب کپتان گیند دے، اور ہم ٹیم کے لیے وکٹیں لیں