پاکستان کی نامور میوزک کمپنی ای ایم آئی نے فلم انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں اور گلوکاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کئے گئے۔

لاہور (جنرل رپورٹر)
پاکستان کی نامور میوزک کمپنی ای ایم آئی نے فلم انڈسٹری کے
سینئر موسیقاروں اور گلوکاروں میں رائلٹی چیک تقسیم کئے گئے۔

میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سہیل اور تنویر آفریدی نے انجام دئیے۔

تقریب میں میوزک ڈائریکٹر طافو خان ،حمیرا چنا،مجاہد حسین،ذوالفقار علی عطرے،انور رفیع،علی عطرے،ادریس خان،استاد رفاقت علی خان، ناصر حسین، نشو بیگم ، ڈاکٹر رفعت المنتہیٰ،عاصمہ اسمعیل بٹ،ساجد علی ذوالقرنین چوہدری ،
محسن جعفر
اجمل دیوان ،عارف بٹ،آغا قیصر عباس،
ندیم چیمہ نے شرکت کی ۔
رائلٹی چیک تقسیم کرنا کا سلسلہ شروع کیا گیا تو گلوکارہ حمیرا چنا سے موسیقار سیلم اقبال کے بیٹوں ماجد سیلم اور ماجد سلیم،موسیقار بخشی وزیر کے پوتے
ابو تراب اور بیٹے نعیم وزیر اور موسیقار اختر حسین اکھیاں کے بیٹے شباب حسین اکھیاں
نے چیک وصول کیا۔

موسیقار استاد نتھو خان کا چیک ان کے بیٹوں مجاہد حسین اور ناصر حسین،موسیقار میاں شہر یار کو چیک ان کے بیٹے میاں مبشر نے استاد طافو خان سے وصول کیا۔

موسیقار ذوالفقار علی عطرے نے موسیقار وجاہت عطرے کا چیک ان کے بیٹے علی عطرے کو دیا۔

موسیقار تنویر تقوی کے بیٹے شہباز تنویر تقوی نے اسد احمد سے وصول کیا۔
موسیقار طافو خان اور اداکارہ نشو بیگم نے موسیقار اے احمد کے بیٹے رضوان حمید ،ماسٹر عنایت کے بیٹے افضال کگھہ اور ایم اشرف مرحوم کا چیک دیا ۔
موسیقار طافو خان نے کہا کہ ایم اشرف ہمارے خاندان میں کا حصہ تھے اور پاکستان پر چھا گئے۔
نشو بیگم نے کہا کہ تمام میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر کمال کے ہیں۔
ایم اشرف اور تسلیم فاضلی مل کر کام کرتے تھے یہ وہ چیزیں ہیں فلم کو سنگھار بنادیا۔ آج کی یہ تقریب سریلی ہوگئی۔تنویر آفریدی اور ای ایم آئی کا یہ قدم کمال کا ہے۔

گلوکارہ ناہید اختر کا چیک نشو بیگم نے گلوکارہ حمیرا چنا سے وصول کیا۔

استاد امانت علی کا چیک گلوکارہ حمیرا چنا سے استاد طافو خان نے وصول کیا۔

پشتو موسیقار ایس سنی نے اپنا رائلٹی چیک آغا قیصر سے وصول کیا۔

نغمہ نگار خواجہ پرویز مرحوم کا چیک مشفق راٹھوراورارشاد بی انجم گلوکار انور رفیع نے وصول کیا۔
گلوکار انور رفیع نے کہا کہ خواجہ پرویز ایک صدی کا نام ہے اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔
ساؤنڈ ریکارڈسٹ ادریس نے
گلوکار شوکت علی مرحوم کے بیٹے عمران شوکت کو چیک دیا۔
عمران شوکت نے کہا کہ آج کی تقریب میں اس وقت آسمان کے ستارے زمین پر موجود ہیں۔ ای ایم آئی نے آج دل جیت لئے ہیں۔

موسیقار ذوالفقار علی عطرے نے اپنا رائلٹی چیک موسیقار استاد طافو خان سے وصول کیا۔
تقریب کے آخر میں
استاد طافو خان کو ان کا رائلٹی چیک انڈسٹری کی معروف شخصیات نے دیا۔ جن میں ذوالفقار علی،انور رفیع،نشو بیگم،مجاہد حسین،اسد احمد ،شہباز تنویر نقوی
،حمیرا چنا،تنویر آفریدی شامل تھے۔