قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی: فردوس عاشق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں،ایل این جی درآمد پر 2015-16 کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے دعوں کی نفی ہے،108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے عوام کو مہنگی گیس خریدنی پر رہی ہے تو اس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں،سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے،قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی