سینئر صحافی اے این این کے بیوروچیف و اینکر ظاہر خان ناصر کے والدہ کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ لہڑی گیٹ میں دوسرے روز بھی جاری رہی


پریس ریلیز
کوئٹہ(-) سینئر صحافی اے این این کے بیوروچیف و اینکر ظاہر خان ناصر کے والدہ کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ لہڑی گیٹ میں دوسرے روز بھی جاری رہی فاتحہ خوانی میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی بخت محمد کاکڑ،ایکسین پی ایچ ای سید جمیل آغا، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی، جنرل منیجر پی آئی اے حاجی عبدالغفار میاں خیل، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر سلیم شاہد، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد،جمعیت علماء اسلام کے نائب امیر و امیدوار مولانا محمد ایوب،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری سابق ناظم محمد فاروق لانگو، ڈائریکٹر پاپولیشن محمد نعیم کاسی، ڈائریکٹر ایڈمن کڈنی سینٹر ڈاکٹر عبدالرحمن میاں خیل، کوئٹہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر امین اللہ مشوانی،ایکسین پی ایچ ای حبیب الرحمن سلیمان خیل،خلجی قومی اتحاد کے رہنماء سردار نعمت اللہ سلیمان خیل،کوئٹہ پریس کلب کے سنیئر نائب صدر محمد یعقوب شاہوانی،سابق ڈائریکٹر یوتھ افیئر محمد افضل سلہری، بازئی قبائل کے سربراہ سردار ظاہر خان بازئی،ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد اسلم ناصر، ایپکا میٹروپولٹین یونٹ کے صدر نصیب اللہ کاکڑ، قبائلی رہنماء حاجی سرفراز،مولوی کریم داد، بلوچستا ن یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر نورالٰہی بگٹی،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیاز،نیوزایجنسی کے محمد افضل مغل، وطن یار خلجی اور،مقامی اخبارات کے رپورٹرز دیگر سیاسی وقبائلی و مختلف مکتبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے گھر کا فاتحہ خوانی اور تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی ظاہر خان ناصر نے والدہ فاتحہ خوانی دو روز 10اور11فروری کو فاتحہ خوانی کا اعلان کیا تھا اتوار کے روزفاتحہ خوانی کا آخری دن تھا۔
==================

خبرنامہ نمبر 506/2024
کوئٹہ، 10 فروری، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان بھر میں عام انتخابات کے جملہ مراحل کی بطریق احسن انجام دہی اور بحالی امن کے لئے خدمات میں موثر معاونت کی فراہمی پر کورکمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی نارتھ اینڈ ساوتھ بلوچستان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور انتخابی ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولنگ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بلوچستان میں امن و امان کی چیلنجنگ صورتحال میں عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک فوج اور ایف سی سمیت تمام صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی انتظامی افسران کو الیکشن ڈیوٹی پوری تندہی سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی مخصوص حالات کے باوجود الیکشن کے پرامن انعقاد پر تمام سیکورٹی فورسز سمیت تمام انتظامی افسران و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور تمام پولنگ اسٹاف مبارکباد کا مستحق ہے بلوچستان کے کونے کونے میں عوام ووٹ کے لئے گھروں سے نکلے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے باعث مجموعی ٹرن آؤٹ اطمینان بخش رہا جمہوری تقاضوں کے عین مطابق عوام نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے پختہ شعور و پسند سے اپنے پارلیمانی نمائندوں کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نگراں حکومت پرامن ور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہی کچھ حلقوں میں قبل از الیکشن نقص امن کے افسوسناک واقعات بھی رونما ہوئے جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر ہمیں دلی افسوس ہے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی کے تمام تر چیلنجز سے نبرد آزما ہوتے ہوئے انتخابی عمل مقررہ تاریخ پر ہی ہوا اور پورے بلوچستان میں تمام تر انتخابی مراحل بخیر و عافیت مکمل ہوئے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہیں جبکہ انتخابی عمل میں ہار جانے والے امیدواروں سے تحمل و برداشت کی امید کرتے ہوئے توقع کرتے ہیں کہ وہ سیاسی عمل میں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے اپنی سیاسی عوامی خدمت کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مستقبل کے انتخابی عمل میں عوام کے اعتماد پر پورا اترسکیں میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں انتخابی عمل میں عوام کی بھرپور شرکت عوام کی شعوری آگاہی کا مظہر ہے اور عوام نے صاف شفاف انتخابات کے زریعے اپنے پارلیمانی نمائندوں کا انتخاب کیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے
خبرنامہ نمبر 505/2024
کوئٹہ10 فروری :بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے قوم اور 8 فروری کے انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے نتائج کو قبول کرنے والے ہارے ہوئے امیدواروں کی طرف سے دکھائے گئے صبر و تحمل کو بھی سراہا۔ صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ ہم ہارے ہوئے امیدواروں کو سراہتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کو قبول کیا۔ ان کی یہ قبولیت اقتدار کی پرامن منتقلی کی راہ ہموار کرتی ہے، جو ہمارے صوبے کے استحکام اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے انتخابات میں ناکام ہونے والے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرے۔ نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے انتخابات کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت اور بلوچستان میں فوجی جوانوں سمیت تمام سیکیورٹی اہلکاروں کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایف سی بلوچستان پولیس فورس لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کی بدولت، انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے لاکھوں ووٹروں کو آزادانہ اور اعتماد کے ساتھ ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملا۔ مزید برآں نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کامیابی پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے میں یہ ایک بڑی کامیابی تھی۔ انہوں نے خاص طور پر ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ کی قیادت اور ان کے جوانوں کے تعاون پر روشنی ڈالی جنہوں نے پولنگ کے ماحول کو محفوظ بنانے اور انتخابی عمل کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہم اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عزم کے لیے ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔جن کی لگن بلوچستان میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔۔
خبرنامہ نمبر 504/2024
چمن 10فروری:ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں الیکشن 2024 کے نتائج سے متعلق ڈپٹی کمشنر چمن سے منسوب بیان حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر چمن اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر او کی نتائج سے متعلق قانونی طور پر کوٸی اختیار نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے متعلق ڈی آر او کی طرف سے کوئی بیان دیا گیا ہے۔

کوئٹہ 09 فروری :ڈاٸریکٹر الیکشن ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سید یاسر حسین شاہ اور کلینکل ڈاٸریکٹر / چیف سرجن ٹراما سینٹر ڈاکٹر اقبال جعفر نے بینظیر ہسپتال میں خانوزٸی اور قلعہ سیف اللہ دھماکے کےزخمیوں کا معاٸنہ کیا۔ڈاٸریکٹر الیکشن ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سید یاسر حسین شاہ نے بتایا کہ خانوزٸی اور قلعہ سیف اللہ دھماکے تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہیں۔بینظیر ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کے لیے تمام وساٸل کو بروۓ کار لایا جا رہا ہے۔تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔زخمی مریضوں کے تیمارداروں نے بینظیر ہسپتال میں علاج و معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ہسپتال کے تمام طبی عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مریضوں کی مکمل علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جاے، الیکشن کے بعد بھی ہسپتالوں میں سرجری، نیورو سرجری ، آرتھو پیڈک ، پلاسٹک سرجری ، میڈیسن ، برن یونٹ کے کنسلٹنٹس تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کی 24/7 کسی بھی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیا ر ہیں۔بم دھماکے کے دوران زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی اور علاج ومعالجے کی سہولیات کی فراہمی کا تسلسل کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔مشکل کی اس کی گھڑی میں تمام طبی اداروں کے مربوط اور کثیر الجہتی اقدامات زخمیوں کی طبی مدد میں معاون ثابت ہونگے۔کوٸٹہ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس مشکل گھڑی میں وافر مقدار میں خون کے عطیات فراہم کیے ، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بیگ اور مختلف گروپس کے خون موجود ہو۔چوبیس گھنٹے طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گٸے۔