نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ڈاکٹرز کون 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ڈاکٹرز کون 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر الطاف چیمہ، ڈاکٹر عثمان لاشاری، ڈاکٹر افتاب اقبال شیخ، ڈاکٹر منظور رانا، ڈاکٹر مظہرالاسلام، ڈاکٹر شہریار بھٹی، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شبیر، ڈاکٹر صائمہ زبیر، پروفیسر امجد، ڈاکٹر سیمہ اشرف، ڈاکٹر ندیم خواجہ، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈاکٹر اشفاق رانا، ڈاکٹر صولت اللہ اور ڈاکٹرز کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کی آگاہی کانفرنس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان میں 39 سال کا ہر دوسرا شہری بلڈ پریشر اور شوگر کا شکار ہو رہا ہے۔ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کے پانچ ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع فراہم کیا ہے۔پاکستان میں ہم رشتوں میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ ہماری زندگی میں فیملی میڈیسن کی بہت اہمیت ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بدلنے کیلئے نوے ارب روپے لگا دیئے ہیں۔ وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب میں انسانیت کے مجرم اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ پاکستان اگلے تیس سال بعد آبادی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ اس دنیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑی بااثر شخصیت نہیں آئی۔اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔