قائد کالج وحدت روڈ لاہور میں انٹرنیشنل اسلامک گائیڈنس سنٹر کے صدر عامر قمر ملک کے مرتب کردہ” قرآن مجید کے 224 احکامات” کتاب شائع

لاہور (جنرل رپورٹر)
قائد کالج وحدت روڈ لاہور میں انٹرنیشنل اسلامک گائیڈنس سنٹر کے صدر عامر قمر ملک کے مرتب کردہ” قرآن مجید کے 224 احکامات” کتاب شائع ہو گئی ہے 186 صفحات پر مشتمل کتاب کو خوب صورت ٹائٹل کے ساتھ انٹرنیشنل اسلامک گائیڈنس سنٹر لاہور کے زیر اہتمام شائع کیا گیا ہے یہ کتاب 3 زبانوں اردو، انگریزی اور عربعی میں ہے۔عامر قمر ملک نے بائبل اور قرآن کے گہرائی سے مطالعہ کے بعد 2014 میں دعوت کا کام شروع کیا۔ ان کی مسلسل خدمت کی وجہ سے بے شمار عیسائیوں نے اسلام قبول کیا۔ انہوں نے اسلامی تعلیم میں اسلامی تبلیغی مرکز اور ریاض، سعودی عرب میں البادیہ سے بھی اپنی تعلیم حاصل کی۔عامر قمر ملک نے قرآن پاک کے 224 اہم احکامات کو بڑی محنت اور لگن سے معاشرہ کو راہ راست پر لانے کے لیے مرتب کیا ہے یہ کتاب موجودہ دور میں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے اور ہف گھر کی ضرورت ہے کتاب کے حصول کے لیے03234307413پر رابطہ کیا جا سکتا ہے