محکمہ اینٹی کرپشن اینڈ انکوائریز اسٹیبلشمنٹ سندھ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے منایا گیا

 محکمہ اینٹی کرپشن اینڈ انکوائریز اسٹیبلشمنٹ سندھ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے منایا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور چیئرمین اینٹی کرپشن محمد وسیم سمیت حکومت سندھ کے اعلی افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے خصوصی طور پر منعقد کی گئی واک اور ریلی   میں حصہ لیا ۔ریلی کے شرکاء نے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ سیکٹیریٹ کے دفاتر سے لے کر سندھ اسمبلی آرٹس کونسل نیشنل میوزیم کے  اطراف سے چکر لگا کر دوبارہ سندھ سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے نعرے درج تھے ۔انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے منعقد کرنے کا مقصد معاشرے میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنا اور شعور پیدا کرنا ہے ۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد کی جاتی ہیں سندھ کا محکمہ اینٹی کرپشن صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور چیئرمین اینٹی کرپشن محمد وسیم کی سربراہی میں زندگی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے جس کے مثبت اثرات اور نتائج سامنے آرہے ہیں ۔وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اینٹی کرپشن صوبے میں کرپشن کے خلاف اقدامات میں تیزی لے کر آیا ہے اور اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں ۔انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے ملک موقع پر منعقد کی گئی ریلی میں مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز سمیت اعلی افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا شرکاء نے محکمہ اینٹی کرپشن کو شاندار ریلی اور تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔





اپنا تبصرہ بھیجیں