جدہ کی ڈائیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیر محمد خان

جدہ میں پاکستان لیڈیز  گروپ  جو ابتداء میں  صرف یہاں قونصیلٹ  کے افسران کے بیگمات  پر مشتمل  تھا  اب کچھ سالوں سے اس گروپ میں پاکستان کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد  کی بیگمات کو بھی شامل کرلیا گیا، اس گروپ کی سربراہ  اسوقت کے قونصل جنرل کی بیگم ہوتی ہیں جبکہ  معاون چیئرمین کمیونٹی سے ہوتی ہیں، جنرل سیکریٹری  اور  خزانچی کا بھی  عہد ہ ،گروپ کے انتخابات  ہر دوسال بعد  ہوتے ہیں  جس میں ممبر  خواتین بھر پور  حصہ لیتی ہیں۔  اسوقت اسکی سربراہ  بیگم  خالد مجید جبکہ  معاون بیگم  نگہت  ندیم ہیں،  سیکریٹری کے فرائض بیگم  جمیل راٹھور  ادا کررہی ہیں۔  لیڈیز گروپ  جدہ کی  خواتین کے ساتھ ملکر  یہاں موجود  ان بچیوں کی شادی  کا بندوبست کرتی ہیں  جنکے والدین مالی طور  پر  اخراجات  کرنے سے قاصر ہیں، نیز  ایسے والدین کے طلباء یا طالبات کی  اسکول کی  فیس ادا کرتی ہیں جنکے والدین اسکولوں کی فیس  اداکرنے سے قاصرہیں اسطرح بہترین  سماجی کام  بیگم قونصل جنرل کی بیگم کے ہمراہ  ملکر کرتی ہیں ، گزشتہ  تین سال  سابقہ  قونصل جنرل  کی بیگم کے دور میں  اس لیڈیز گروپ میں  بھی  شنید ہے  کہ  اس گروپ کا شیرازہ بکھیر نے کی کوشش ہوئی ، یہ ہی حالت  سابق قونصل جنرل  کی بھی تھی  انہوں نے کبھی اپنے تین سال کے دوران کمیونٹی کی حوصلہ  افزائی نہ کی  بلکہ ان سے رابطہ بھی نہ رکھا۔ انہیں یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ انہوں نے  کئی سالوں سے متحدہ  پاکستانی صحافیوں کے درمیان بھی  گروپینگ  کو ہوا دی، بہر حال موجود  ہ قونصل جنرل خالد مجید کا طریقہ کار  کمیونٹی دوستی کا جسطرح سابقہ قونصل جنرل  آفتاب کھوکر کا تھا ،  اور  وہ کمیونٹی کے ایک معروف قونصل  جنرل کے طور پر  ترقی پاکر  لبنان مین سفیر اور آجکل وزارت خارجہ  میں  ڈپٹی سیکریٹری کے اہم عہدے پر  پاکستانکی خدمت کررہے ہیں۔ پاکستان لیڈیز گروپ  سماجی کاموں کے علاوہ  پاکستانکے قومی دنوں پر  خواتین کی تقریبات ،  نیز  پاکستانی کلچر کو  میزبان ملک سعودی عرب کی خواتین میں روشناس کرانے کیلئے  نمائیشوں اور مینا بازار کا بھی احتمام کرتا ہے   غرض لیڈیز  گروپ کی خواتیں  اپنے مرد  حضرات کے شانہ بشانہ  برادر ملک میں پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کررہی ہیں۔ این سی اے کے تحت ایم بی ایس ویژن2030 نیشل کرکٹ چمپین شپ کا آغاز   نجران کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون سے ایم بی ایس ویژن2030 نیشل کرکٹ چمپین شپ کا شاندار آغاز ہو گیا۔افتتاحی راؤنڈ میں لاہور بادشاہ نے پنجاب الیون کو 23 رنز سے، سی پی سی نے فائٹر کرکٹ کلب کو 53 رنز سے، ینگ اسٹارز نے ملک کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے اور حبیب اسٹارز نے یونائٹیڈ کنگ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ گروانڈ نمبر 1 پر لاہور بادشاہ  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ ارسلان ملک نے 52، احسن علی، 45، عرفان الیاسن 48 اور رحیم 44 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ جواب میں پنجاب الیون 20 اورز میں 197 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر بنا سکی۔ رحیم کو أل راونڈر کرکاردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا گراؤنڈ نمبر2 پر سی پی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ سفیان شکور نے 32 گیندوں پر 72 اور اویس الناصرنے 41 گیندوں پر 70رنز بنائے۔ عادل شبیر15، عمران حسین 18 اور علی رضا 21 رنز ناٹ آؤٹ دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے۔ عبداللہ اسلم نے 42 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کئیں۔ جواب میں فائٹرز کلب  19.3 اوورز میں تمام وکٹوں پر 172 رنز بناسکی۔ عبداللہ اسلم31 گیندوں پر 2چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اویس الناصر 3، ندیم خان 2 اور محمد عمیر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اویس الناصر مین آف دی میچ قرار پائے۔سیکنڈ ٹایم گروانڈ نمبر 1 پر ملک سی سی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر238 رنز بنائے۔آباد خان نے 4 چھکوں اور5 چوکوں 21 گیندوں پر 49 رنزاور حمید محمد نے 35 گیندوں پر 47، محمد عقیل 35 اور رضوان علی نے 27 گیندوں 57 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ جواب میں ینگ اسٹارز نے19.4 اورز میں 5 وکٹوں سے یہ میچ باآسانی جیت لیا جس میں محمد اکمل نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور ساتھ میں جاوید اقبال نے جاررحانہ بیٹنگ کرتے ہوے 20 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ محمد اکمل کو میچ وننگ اننگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔    شہر ِ ریاض کی شامیں ریاض میں ایک تنظیم ِ بزمِ بزرگانِ  ریاض کا قیام ہوا ہے ،جو ہر ماہ  ایک کافی گارڈن میں بیٹھک کا اہتمام کرتا ہے  یہ محفلیں تقریباً ایک ماہ سے مسلسل روزانہ معقد ہورہی ہیں تنظیم کے چیئرمین  ایک بزرگ جبکہ  نہائت متحرک  شخصیت  قاضی اسحاق  میمن ہیں ۔ تنظٰم کے تمام اراکین ریاض کی تما م محافل میں  نہائت  قابل احترام ہیں ، بیٹھک میں   شہر کے معززین سیاسی و سماجی شخصیات   جمع ہوکر بڑے  لطف اندوز ہوتے ہیں ایک خوبصورت ماحول سیاسی رقابت سے بے نیاز دل میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار بزم کے ذمیداران اپنی خوش گپ سے اور شاعران کے شاعری سے یہ محفل پھولوں کی طرح مہکتی ہے۔ شہر کے سیاسی و سماجی معروف شخصیات نے اس تنظیم کو بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا کہ سیاسی ماحول اور اس کی رقابت سے پاک اور صاف صرف اور صرف پاکستانیت کا ہی نش و نما ہوتا  ہے۔ یہ بزم جملہ غیر سیاسی تنظیم ہے جس میں سیاسی بات کرنے کی سخت ممانیت ہے۔ یہ محبِ وطن لوگ اپنی حب الوطنی سے سرشار اپنے ملک پاکستان ایک خاندان جیسا ماحول بناکے رکھنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہئی ہے۔ بِزم کے بانی ڈاکٹر سعید وینس ہے اور تمام ساتھیوں کے اتفاق رائے سے تنظیم کا چئرمین قاضی محمد اسحاق میمن، صدر پروفیسر ڈاکٹر محمود باجوہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری، سیکریٹری جنرل سرور خان انقلابی، سینئر ایڈوائیزر پروفیسر مطیع اللہ چوہدری، چیف میڈیا کواڈینیٹر وقار نسیم وامق اور پاک میڈیا فورم کے چئرمین الیاس رحیم اور صدر ذکاء اللہ محسن بزم کے میڈیا پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔ جدہ کی ڈائیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیر محمد خان

  



اپنا تبصرہ بھیجیں