آسٹریلیا میں 15خواتین کی ایک ساتھ اسکائی ڈائیونگ

یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی یہ خواتین تو بہت بہادر ہیں جو ہزاروں فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔

جی ہاں، آسٹریلیا میں 15جانباز حسیناؤں نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچ کرجہاز سے نہ صرف چھلانگ لگاتے ہوئے مثلث پھول کی شکل کی فارمیشن بنائی بلکہ ایک ساتھ اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر تے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کر کے اپنے اس ایڈونچر کو خوب انجوائے کیا۔
خطروں کی کھلاڑی خواتین نے اپنے اس کارنامے سے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا، وہیں 15 خواتین کا ایک ساتھ ونگ سوٹ فلائنگ کا نیا علاقائی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔