بھارت: کرکٹ میچ کے دوران خطرناک سانپ گراؤنڈ میں گھس آیا

ھارت میں کرکٹ میچ کے دوران خطرناک سانپ گراؤنڈ میں آگیا، جس نے کھلاڑیوں اور امپائر کو خوفزدہ کردیا۔
جی ہاں، یہ واقعہ بھارت کے شہر وجے واڑا کے اسٹیڈیم میں پیش آیا جب رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے والا تھا۔

اس دوران ایک خطرناک سانپ گراؤنڈ میں دیکھا گیا جس پر کھلاڑی سمیت امپائر بھی خوفزدہ ہوگئے اور میچ روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ اسٹاف کے اہلکار نے گراؤنڈ سے سانپ کو باہر نکالا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا