گوجرانوالہ : پہلی بار ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

گوجرانوالہ میں پہلی بار ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے شریک مرد وخواتین ریسلرز نے ٹانگوں اور بازوؤں کے زور سے حریف سے چھڑی چھیننے کے لیے داؤ پیچ آزمائے۔
گوجرانوالہ میں ہونے والی نیشنل ماس ریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز چاروں صوبوں سمیت مختلف ریجن سے آئی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے کیا۔

مرد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے خوب زور آزمائی کرتے ہوئے اپنی مہارت اور جسمانی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے اور چھڑی چھیننے کے لیے خوب داؤ پیچ آزما ئے۔

مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے ایک دوسرے سے خوب زور آزمائی کی۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم نے 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ ماس ریسلنگ کا میدان مار لیا جب کہ پنجاب 2 میڈل کے ساتھ دوسری اور بہاولپور کی ٹیم ایک میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر سکی