خصوصی افراد سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔

خصوصی افراد سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ سید قاسم نوید قمر کراچی: 10 دسمبر۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی  افراد سے متعلق بنائے گئے قوانین پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کرانے کی  اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ خصوصی  افراد کے لئے قوانین تو بنائے گئے ہیں۔ لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں نیشنل کانفرنس میں خصوصی افراد کے مسائل پر گفتگو کے دوران بحث میں حصہ لینے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، میئر کراچی وسیم اختر ، کمشنر کراچی ، سیکرٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد خالد چاچر اور دیگر معززین نے بھی اس مباحثے میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے خصوصی افراد کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا ، ‘ان کا محکمہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مستقل طور پر کام کر رہا ہے اور خصوصی افراد کی بہتری کے لئے متعدد اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اس معاملے پر قوانین پر عمل کریں اور خصوصی افراد کے  بارے میں قوانین پر عمل کریں۔  وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ہم نے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کچھ کیا ہے لیکن اس معاملے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو صحیح سمت میں کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں