ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی جانب سے ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے

 ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی جانب سے ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ویر جی کو ہلی کراچی10دسمبر۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کوہلی نے کہا ہے کہ ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی جانب سے ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔آج کی اس تقریب کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جسں نے ملک میں انسانی حقوق کی فراہمی اور تحفظ کے لیے کام کیا۔سندھ میں عورتوں ، بچوں، خواجہ سراو ¿ں، کم عمری کی شادیوں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو کام اور قانون پاس کیے انکی مثال ملک کے دیگر صوبوں میں موجود نہیں۔ سندھ میں انسانی حقوق کی حالت دیگر صوبوں سے کئی بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انسانی حقوق سندھ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ہمارا فری ہیلپ لائن نمبر 0800-00011اب 24 گھنٹے کام کر رہا ہے اور عوام کی شکایات نوٹ کر کے انکے ازالے کیلئے اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔اس مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب انسانی حقوق کی مساوی فراہمی کی تعلیمات دیتے ہیں۔ دنیا میں برپا ہونے والا شر انسانوں کا خود پیدا کردہ ہے کسی مذاہب یا فرقے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ مظلوموں کو تحفظ فراہم کیا اور انکو مساوی حقوق فراہم کیے۔ پی پی پی کے تاریخی اقدامات کی ایک جیتی جاگتی مثال میں خود ہوں تھر پارکر کے ایک چھوٹے سے گاو ¿ں کی لڑکی کو سینیٹر تعینات کرنے کا جرآت مندانہ اقدام کا سہرا بھی اس پارٹی کے سر ہے۔ تقریب سے ایم پی اے قاسم سومرو، ایڈوائزر وزیر اعلیٰ سندھ ریاض حسین شاہ، سندھ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن نضحت شیریں، سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق بدر جمیل میندھرو، ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ قمر رضا ایڈمنسٹریٹر ہیو من را ئٹس سندھ اشفا ق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر1116۔۔۔اے کے 

اپنا تبصرہ بھیجیں