وزیراعظم عمران خان کی بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی مذمت

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی لوک سبھامیں شہریت کےمتنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اوربل پر قانون سازی دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متنازع بل آرایس ایس کے ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکا حصہ ہے، فاشسٹ مودی حکومت منصوبے کےتحت پروپیگنڈا کررہی ہے۔اس سے قبل انسانی حقوق کےعالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر چار ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہا ہے ، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیرکےغیرقانونی الحاق پر بھارت کےخلاف اقدام کرے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کشمیریوں پرمظالم کےپہاڑ توڑےجانےکاسلسلہ رکوایاجائے اور عالمی قوانین کےرکھوالےبھارت کےغاصبانہ قبضےکانوٹس لیں۔