طوافِ ہجر کی تقریب رونمائ 7 دسمبر کو 4بجے شام فیض السلام کے حیات بخش ہال میں

کرنل سید مقبول حسین کے شعری مجموعے
طوافِ ہجر کی تقریب رونمائ 7 دسمبر کو 4بجے شام فیض السلام کے حیات بخش ہال میں
منعقد ہوئ صدارت معروف شاعر جناب سرفراز شاہد نے کی مہمان خصوصی محترم نسیم سحر. اور ڈاکٹر نثار ترابی تھے جب کے مہمانان اعزاز ڈاکٹر ظہیر عباس ساعر، ڈاکٹر فوزیہ ملک سحراور
ڈاکٹر علی یاسر تھے نظامت عثمان مظہر نے سر انجام دی اظہار خیال میں معروف شاعر سلطان حرفی نے شاعری کو سراہا اور عروضی نقطہ نظر سے مختصر جائیزہ بھی لیا منظوم خراج تحسین کرنل جمیل اطہر اور حرف اکادمی کی فعال ممبر ارم اسلم نے پیش کیا ڈاکٹر ظہیر عباس ساعر،. ڈاکٹر علی یاسر، ڈاکٹر شیر علی اور ڈاکٹر فوزیہ ملک سحر نے طواف ہجر کے اشعار کو جدید اور کلاسک آہنگ کے خوبصورت اشعار قرار دیا ڈاکٹر نثار ترابی نے کتاب کے فلیپ جو کہ معروف شاعر جلیل عالی نے تحریر کیا تھا سے بات شورع کی اور مختلف زاویوں کو اجاگر کیا نسیم سحر نے کہا کہ کتاب کا انداز منفرد ہے اور اس میں صوفیانہ اور جمالیاتی کیفیات کا اظہار ہے، صاحب صدر نے کتاب کے اسلوب، لسانی برتاؤ اور شعری مہارت پر بات کی
شرکا۶ میں کرنل سید مقبول کے اہل خانہ کے علاوہ تسنیم تصدق، شمسہ نورین،. رفعت وحید، جیا قریشی،خالد سعید، رخسانہ نازی، وفا چشتی، عارف بخاری، عاطف ظفر سعدی،. کے علاوہ جہلم اور روات سے شعرا نے شرکت کی یوں ایک انتہائ کامیاب اور خوبصورت تقریب کا اختتام ہوا