کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد ۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے 1948 میں قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت ہر سال دنیا بھر میں دس دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے کویت میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کو منانے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سیمینار اور واک ریلیز تقریری مقابلے ٹیبلوز اور نمائشوں کا اہتمام شامل ہے اس موقع پر مختلف تصاویر پینٹنگز اور لائبریری میٹریل کے ذریعے عام آدمی نے انسانی حقوق کے احترام کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح کویت اور پاکستان میں بھی انسانی حقوق کے عالمی دن کو منایا جاتا ہے اس موقع پر اقوام متحدہ کے اعداد کے مطابق انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا جاتا ہے اور اس کے مختلف 40 آرٹیکلز کو اجاگر کیا جاتا ہے یاد رہے کہ انسان کو جینے کا بنیادی حق ملنا انسانیت کا احترام کرنا برابری کی بنیاد پر انسانی حقوق کا احترام ہونا ،رنگ نسل مذہب زبان کی تفریق سے آزاد ہو کر انسانیت کا احترام کیا جانا اس کے بنیادی حقوق ہیں بچوں کو تعلیم میسر ہونا صحت کی سہولتیں فراہم کرنا تحفظ کی فراہمی بنیادی حقوق ہیں ۔
کویت کے پاکستانی سفارتخانے میں منعقد ہونے والی تقریب کے حوالے سے و وپ میڈیا اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے خصوصی کوریج کا اہتمام کیا گیا ہے ۔یہ ہماری روایت بھی ہے اور یہ ہمارے قائلین کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے کہ اس طرح کے تمام پروگراموں اور تقریبات کی خصوصی کوریج کی جاتی ہے ۔کویت کے سفارتخانے میں اس طرح کے پروگرام اور تقاریب کا اہتمام ہمارے سفیر محترم کی خصوصی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
کویت سے طارق اقبال کی رپورٹ