لندن:کرسمس کی مناسبت سے سانتا ریس کا انعقاد

لندن میں کرسمس کی مناسبت سے سانتا کلاز ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں سانتا کلاز نے شرکت کی۔

اس دلچسپ سانتا کلاز ریس میں بچوں،بڑوں اور بزرگوں سمیت چار ہزار سے زائد افراد نے سفید اور لال رنگ اور کچھ نے سبز رنگ کا مخصوص لباس زیب تن کیا۔

ان افراد نے نا صرف پانچ کلو میٹر تک دوڑ لگائی بلکہ رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے اس دلچسپ ریس کو خوب انجوائے کیا۔

اس سانتا ریس سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں کیلئے صرف کی جائے گی