میں بہت خوش ہوں میری چھوٹی بہن ’لتا منگیشکر ‘ گھر واپس آگئی، دلیپ کمار

معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میری چھوٹی بہن ’لتا منگیشکر‘ اسپتال سے گھر واپس آگئی ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف بھارتی کلا سیکل گلوکارہ لتا منگیشکر کے اسپتال سے گھر آنے کی خبر دیتے ہوئے اپنی، اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور لتا منگیشکر کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے یہ سُن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ میری چھوٹی بہن لتا منگیشکر اسپتال سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر واپس آگئی ہیں، براہ ِ کرم آپ اپنی اچھی طرح سے دیکھ بھال کریں۔‘
دوسری جانب اِس سے قبل لتا منگیشکر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی گھر واپسی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں پچھلے 28 دن سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھی جہاں ڈاکٹروں نے مجھے بتایا تھا کہ مجھے نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

لتا منگیشکر صحتیاب، گھر منتقل
واضح رہے کہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر 11 نومبر کو بریچ کینڈی اسپتال میں علاج کےلیے داخل ہوئی تھیں