نئی دہلی میں آتشزدگی، 43 مزدور جھلس گئے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آگ لگنے کا واقعہ پرانے دلی میں اناج منڈی کے قریب پیش آیا۔ جس میں فیکٹری میں آتشزدگی سے43 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئی۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زیادہ افراد کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی۔ آتشزدگی کے وقت درجنوں مزدور سوئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت اس فیکٹری کے ملازم تھے۔جھلسنے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروِند کیجریوال نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے