وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیراعظم آج نسٹ میں ملک کے پہلے ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون اور ٹیکنالوجی پارک کاافتتاح کریں گے ، انڈسٹری اور ریسرچرز کا امتزاج ہی ہے، جس نے دنیا بدلی ، انشااللہ آئندہ 10سال سائنس و ٹیکنالوجی سے درخشندہ سال ہوں گے۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے، ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پوری توجہ معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، اللہ کا شکر ہے معیشت اب مستحکم ہورہی ہے، آج پھر کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے۔