وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے آئی ایل او کے وفد نے مس کیرولین بیٹس کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے آئی ایل او کے وفد نے مس کیرولین بیٹس کی سربراہی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی.

وفد نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں مزدور دوست پالیسیوں کے نفاذ کو سراہا.

ہم نے سب سے پہلے صوبہ سندھ کا رخ اسی لیے کیا ہے کہ یہاں پورے ملک سے بہتر مزدور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں. مس کیرولین بیٹس

ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ سندھ کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام صوبوں میں انٹرنیشنل کنونشن کے مطابق لیبر لاءز کا نفاذ کیا جائے. مس کیرولین بیٹس

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ صوبہ سندھ میں مزدور دوست ماحول بنایا جائے. سعید غنی

ہم نے مزدوروں، آجروں اور محکمہ محنت کے افسران پر مشتمل ایک سہ فریقی کمیٹی تشکیل دی ہے. سعید غنی

یہ کمیٹی مکمل بااختیار ہے اور وہ مزدوروں اور آجروں کے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کررہی ہے. سعید غنی

ہم چاہتے ہیں کہ مزدوروں اور محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو صحت اور تعلیم کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہوں اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں. سعید غنی