سرجانی پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی احکامات پر پولیس کی کامیاب کارروائیاں بدستور جاری  سرجانی پولیس کا ڈکیتوں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دن تک گرفتار کر لیے گئے  ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔  کراچی ()ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جنوری کے احکامات پر پولیس کی کاروائی کی گئی ۔ تین ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا  پولیس تھانہ سرجانی کا دوران گشت ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا جس میں تین ڈکیت بادل ولد صدیق مسیح ۔  داؤد خان ولد دلشاد خان اور ساحل مسیح ولد خان مسیح شامل ہیں ان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹل اور ایک نائن ایم ایم پسٹل اور ساتھ راؤنڈ برآمد کرلیے گئے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی مدینہ کالونی پولیس کی بڑی کاروائی 45 لاکھ سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر سے 45 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ۔  کراچی ()ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی احکامات پر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے پولیس کی بڑی کاروائی ایس  ایچ او  مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 45 لاکھ روپے کے سے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا خوفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیکر نمبر  THM-749 سے  45 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے اسمگلنگ میں ملوث دوملزمان ریاض احمد ولد نور محمد اور ممتاز ولد عبدالکریم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان بلوچستان سے ڈیزل اسمگل کرکے کراچی پہنچا دیتے تھے ۔ برآمد ڈیزرو ٹینکر کو زیر دفعہ 54/550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا جس سے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں