میلان میں ایکو فرینڈلی 121فٹ بلند کرسمس ٹری روشن

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور اٹلی کے شہر میلان میں ایکو فرینڈلی 121فٹ بلند کرسمس ٹری روشن کردیا گیا ہے ۔

مسیحی برادری کے خاص تہوار کرسمس کی مناسبت سے جہاں لوگوں اپنے گھروں کو سجا نا شروع کردیا ہے وہیں کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے
اٹلی کے شہر میلان بھی کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 181ہزاربرقی قمقموں سے سجا121فٹ بلندماحول دوست کرسمس ٹری کو روشن کیا گیا۔

اس کرسمس ٹری کو اس انداز ماحول دوست اشیاء سے تیار کیا گیا ہے جس پر لائٹ پروجیکشن کے ذریعے فارمیشنز بھی پیش کی گئی ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کرسمس سے پہلے اس کی تیاریوں کو بھرپور انداز میں منایا۔