میونخ کا سانتا کلاز ایکوریم میں جا پہنچا

میونخ میں کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم میں جا پہنچا، دلچسپ شو کا انعقاد کیا گیا۔

کرسمس کی آمدمیں ابھی کچھ روز باقی ہیں مگر دنیا بھر میں اس تہوار کی تیاریاں جہاں عروج پر ہیں وہیں سانتا کلازبھی لوگوں میں خوب خوشیاں بانٹنےنکل پڑے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سانتا کلاز کو ہی دیکھ لیں جولوگوں میں خوشیاں بانٹنے کے لیے مچھلیوں کے ایکوریم میں پہنچ گیا ہے
جرمنی کے شہر میونخ کے ایکوریم میں سالانہ اسکوبا سانتا شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سانتا کلاز ڈائیور نے ٹینک میں اتر کر نہ صرف مختلف کرتب دکھائے بلکہ مچھلیوں کو دانہ بھی کھلایا۔

مچھلیوں کے ساتھ کھیلتے اور کرتب دکھاتے سانتا کلاز کو دیکھ کر جہاں ننھے شائقین بے حد خوش ہوئے وہیں بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے۔