لکمل ڈینگی کا شکار، پاک لنکا سیریز سے باہر

پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان پہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبر سے پنڈی میں شروع ہوگا، تاہم سری لنکن ٹیم کو سیریز سے قبل ہی دھچکا لگ گیا فاسٹ بولر سورنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے وہ پاکستان نہیں آرہے ۔

دس سال بعد سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے آج رات پاکستان پہنچ رہی ہے، ایکسائیٹڈ سری لنکا کو پاکستان روانگی سے قبل اس وقت دھچکا پہنچا جب اس کے فاسٹ بولر سورنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے
سورنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ، قومی ٹیم پیر کی دوپہر پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،جبکہ سری لنکن ٹیم منگل کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔