لاہور میں دھماکہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھماکہ، شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے ٹاون شپ میں ہونے والے دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں دھماکہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے ٹاون شپ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ علاقے میں واقع ایک بیکری میں ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے