لندن حملہ آور عثمان خان پاکستان میں سپرد خاک

لندن میں چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کے بعد پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے عثمان خان کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی کے ایک گاؤں میں دفن کر دیا گیا ہے۔
انتہائی مستند ذرائع کے مطابق عثمان خان کی لاش جمعے کی صبح سوا پانچ بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 792 کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی۔
لاش کے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ دو افراد پہنچے جن میں سے ایک انضمام خان بھائی اور وسیم احمد مارے گئے عثمان خان کے کزن ہیں۔
عثمان خان کی لاش برمنگھم سے اسلام آباد منتقل کی گئی جس کے بعد دن سوا ایک بجے ان کے آبائی گاؤں کجلانی، تحصیل چڑہوئی، ضلع کوٹلی پہنچائی گئی۔
کجلانی کی جنازہ گاہ میں شام چار بجے مولوی صغیر نے عثمان خان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں سو کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔
عثمان خان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ پاکستان میں دو درجن مظاہرین نے ملک کے معتبر انگریزی روزنامے ڈان کے خلاف اس لیے احتجاج کیا ہے کہ اخبار نے عثمان خان کو پاکستانی نژاد لکھا تھا۔Pakistan24.tv -report

اپنا تبصرہ بھیجیں