ملک ریاض کراچی اور پشاور پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سینئیر صحافی حامد میر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ملک ریاض کراچی اور پشاور پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک مشہور شخصیت ہیں ان کا نام ” ملک صاحب ” ہے اور وہ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔جس پر حامد میر سے سوال کیا جاتا ہے کہ آپ کس ملک صاحب کی بات کر رہے ہیں۔
حامد میر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک ریاض۔حامد میر نے مزید کہا کہ ملک ریاض پورے کراچی کے مالک بننا چاہتے ہیں،وہ پشاور کے بھی مالک بننا چاہتے ہیں۔حامد میر نے ملک ریاض پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے آپ بحریہ ٹاؤن بناتے جائیں، پورے کراچی کو سمندر میں غرق کر کے بھی شاہد ان کی خواہش پوری نہ ہو حامد میر نے مزید کہا کہ کوئی بھی صحافی ان کے خلاف بولتا ہوا نظر نہیں آتا۔
یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔کراچی کے لوگ بھی سوچتے ہوں کہ غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا لیکن کسی چینل نے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں دی یہاں تک کہ کوئی سیاسی جماعت اس پر نہیں بولی۔بڑے بڑے دعوے کرنے والی سیاسی جماعت بھی ملک ریاض کے سامنے ٹھس ہو گئی ہے۔جب کہ انگریزی لہجے میں بات کرنے والے لیڈر بھی ملک ریاض کے سامنے کچھ نہیں بولتا۔
اسلامی انقلاب کے دعویدار بھی ملک ریاض کے سامنے ٹھس ہو گئے ہیں۔ملک ریاض صحافت کے بھی اور سیاست کے بھی مالک بن بیٹھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں