فواد چوھدری کی نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

سماجی کارکن محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکریٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اورلندن میں پاکستا نی سفیر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا لہذا آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وفاقی وزیر کو نااہل قراردیا جائےانہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکےسرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے