جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

سابق ایم ڈی اعجازہارون سے لین دین سےمتعلق بھی نیب سوالات کرے گا ، اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی نام پرالاٹ کرنےپرنیب حراست میں ہے۔22 نومبر کو نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا ، ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجازہارون نے اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے، ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، پلاٹوں کی144ملین روپے رقم دو جعلی اکاؤنٹ سے ادا کی گئی۔

خیال رہے یہ اکاؤنٹ اومنی گروپ کے لکی، اےون انٹرنیشنل کے نام پر تھے اور اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے