لتا منگیشکر کے مشہورگانے ’لگ جا گلے‘ کا نیا ورژن سوشل میڈیا پر وائرل

معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’لگ جا گلے‘ گانے والی ننھی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی صارف نے ایک بچی کی ویڈیو شیئر کی جس میں چھوٹی سی بچی معروف بھارتی کلاسیکل گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’لگ جا گلے‘ گا رہی ہے، بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے صارفین کی توجہ کا مرکزبن رہی ہے۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر گزشتہ دِنوں شدید بیمار تھیں جس کی وجہ سے اُنہوں نےکئی دن تک اسپتال میں بھی گُزارے تھے لیکن اب اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے