انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا، روحیل نذیر ٹیم کی قیادت کریں گے، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اگلے ماہ جنوبی افریقا میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے جس کے لیے جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے
روحیل نذیر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، عبدالواحد بنگل زئی، عامر علی، عامر خان، آزر علی خان، فہد منیر، حیدر علی،محمد حارث، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور طاہر حسین شامل ہیں۔

اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے بتایا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے لیا گیا ہے، یہ مستقبل کا آل راؤنڈر ہے، امید ہے کہ اس ٹیم سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ میں قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی