مسلم لیگ ن کےبڑوں کی اہم بیٹھک آج لندن میں ہوگی

شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کیلئے خواجہ آصف،پرویز رشید، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، امیر مقام سمیت دیگر لندن پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال دوپہر کو برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار، محسن لطیف اورعابد شیر علی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔ اجلاس میں شہباز شریف سے آرمی ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی اورچیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبرز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد پیر کو پاکستان آئے گا اور پارٹی کی دیگر قیادت کو اعتماد میں لے گا