لاہور واہگہ کے درمیان شٹل ٹرین کی بحالی کا اعلان

ٹرین اکانومی کلاس کی 2 کوچز پر مشتمل ہوگی جبکہ شٹل ٹرین میں 176 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

پہلی شٹل ٹرین لاہور سے صبح سوا چھ بجے چلے گی اور دوسری شٹل ٹرین سہ پہر سوا چار بجے واہگہ اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان چلنے والی شٹل ٹرین مسافروں کی کمی کے باعث 1986 میں بند کر دی گئی تھی