امریکا میں بھی پولیس انکاؤنٹر، 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ٹرک پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 ڈاکوؤں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جیولری شاپ میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا پیچھا میامی سے میرامار تک کیا گیا، جہاں پارک وے پر شدید ٹریفک جام کی وجہ سے ڈاکوؤں کو جا لیا گیا، اور شدید فائرنگ میں چار افراد مارے گئے۔ ڈاکوؤں نے جیولری شاپ سے فرار ہوتے ہوئے ایک یو پی ایس ٹرک ہائی جیک کر لیا تھا۔

حکام نے ڈاکوؤں کے علاوہ بے گناہ افراد کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، اور بھی کئی سوال ہیں جن کا جواب ان کے پاس نہیں