پرویز مشرف کیس میں17 دسمبر تک فیصلے کا امکان نہیں

آئین شکنی کیس میں سابق صدر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پرویزمشرف کیس میں17دسمبر تک فیصلے کا امکان نہیں، مشرف مفرور نہیں علیل ہیں۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو سزا نہیں ہوسکتی، ملک سے باہر ہو تو سزا پر عملدرآمد مشکل ہوتاہے۔

یاد رہے گذشتہ سماعت میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو آئین شکنی کیس میں دلائل دینے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ سماعت آخری بار ملتوی کی جارہی ہے، کسی بھی وکیل کی عدم حاضری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا جائے گاسماعت میں پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر روسٹرم پر آئے اور کہا تھا کہ انہیں بھی سنا جائے، اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کس حیثیت میں آپ کو سنیں، آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں، اگر اس فیصلے پر آپ کو کوئی تحفظات ہیں تو اس پر نظر ثانی دائر کریں۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ہماری معاونت سے عدالت کو آسانی ہوگی جس پر جسٹس نذر اکبر نے جواب دیا کہ ہمیں آپ کی آسانی نہیں چاہیے، آپ سپریم کورٹ کے حکم کو عزت دیں۔