غریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا اور تمام وعدے پورے ہوں گے، فردوس عاشق اعوان

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غریب و عام شہریوں کواپنی چھت کاتحفظ دینےکی پیشرفت جاری ہے، وزیراعظم گھروں کی تعمیرکے منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تعمیرات کےشعبےسےوابستہ افرادکیلئےآسانیاں پیداکی جارہی ہیں جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم اور ای اسٹیٹمنٹ پیپر کا اجرا عمل میں لایا جارہا ہےفردوس عاشق اعوان نے کہا غریب عوام کواپناگھرمل کررہےگا، آسانی پیداکرکےگھروں کی تعمیر کےعمل کوتیزبنایاجائےگا، وزیراعظم عمران خان کےقوم سےکیے وعدے پورے ہوں گے۔