گلستان جوہر اور سخی حسن کے قریب پھٹنے والی پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوںپرشروع

کراچی (   )ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر گلستان جوہر اور سخی حسن کے قریب پھٹنے والی پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوںپرشروع کردیاگیا ہے ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک13میں ایک زیر تعمیرعمارت کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران واٹربورڈ کی 6انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی ، اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ افسران اور انجینئر کو لائن کی فوری مرمت کی ہدایات کی واٹربورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن سے جاری فراہمی آب معطل کرکے لائن کی مرمت شروع کردی ہے علاوہ ازیں جمعرات کی دوپہر سخی حسن قلندریہ چوک کے قریب واٹربور ڈ کی 33انچ قطر کی لائن پھٹ گئی ،واٹربورڈ کے عملے فوری طور پر لائن سے جاری فراہمی آب معطل کردی اور بھاری مشینری وعملے کی مدد سے لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے توقع ہے کہ جمعہ کی دوپہر تک لائن کی مرمت مکمل کرلی جائے گی ، لائن پھٹنے سے شادمان ٹاو ¿ن اور نصرت بھٹو کالونی کے علاقہ جزوی متاثر ہوں گے ۔
کراچی (  ) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈسپریم کورٹ کے احکامات پر صدفیصد عمل کررہاہے ، شہریوں کو پانی کی منصفانہ فراہمی کیلئے عدالت عظمی ٰ کے احکامات پر من وعن عمل کیا جاتاہے ، کراچی کو 150کلومیٹر دورسے پانی لاکر اس کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جاتی ہے جبکہ پانی کی چوری اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف وقتاً فوقتاً کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ،یہ بات انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید،گلشن معمار کے مکینوں کے وفد ،آغا خان اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر عارف عتیق اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ شہر کی آبادی میں اضافہ کے ساتھ ہی پانی کی طلب میں بھی اضافہ ہورہاہے ، واٹربورڈ کو شہرکی طلب کے مقابلے میں صرف 44فیصد پانی دستیاب ،واٹربورڈ دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم یقین بناتا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے جاری فراہمی آب کے منصوبوں کی تکمیل سے فراہمی آب میں بہتری آئے گی ،شہری واٹربورڈ سے تعاون کریںاور واٹربورڈ کے بل ودیگر واجبات بروقت ادا کریں تاکہ فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال بہتر ہوسکے۔
ہینڈآو ¿ٹ نمبر((03-05-pro/kwsb/,12-19 رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ 

اپنا تبصرہ بھیجیں