والدین کو بچوں کے ’ نک نیم‘ نہیں رکھنے چاہئیں

چنٹو‘ کے نام سے مشہور بھارتی سینئر اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ ماں باپ کو اپنے بچوں کے نک نیم نہیں رکھنے چاہئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک ٹوپی پہنی ہوئی ہے جس پر ان کا نک نیم ’ چنٹو‘ لکھا ہوا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے رشی کپور نے اپنے مداحوں کے لیے اس میں ایک پیغام بھی لکھا کہ ’ماں باپ کو اپنے بچوں کے نک نیم نہیں رکھنےچاہئیں
مداحوں نے رشی کپور کی اس پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ رشی اور نیتو سنگھ کی اولاد رنبیر اور ریدھیمہ کا کوئی نک نیم نہیں ہے۔

رشی کپور کے دوسرے بھائی رندھیر کپور کا نک نیم ’ ڈبو ‘ رہ چکا ہے اور بھارت کی صف اول کی اداکارائیں اور ان رندھیر کی بیٹیاں کرشمہ کو ان کے مداح ’لولو‘ اور کرینہ کو ’بیبو‘ کے نام سے پکارتے اور جانتے ہیں ۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔