مہوش حیات مشرف کی حمایت میں بول پڑیں

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے حالیہ ویڈیو بیان کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر مہوش حیات نے پرویز مشرف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’ ایک لمحے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہیں۔ یہ شخص ہمارا صدر تھا جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔ ہم چاہے انہیں پسند کریں یا ان سے نفرت کریں مگر یہ اپنے دفاع میں بولنے کا حق رکھتے ہیں، کم از کم ہم انہیں یہ عزت تو دے سکتے ہیں
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ کم از کم کمیشن کی بات سنی جائے، امید ہے کہ مجھے عدالت سے انصاف ملے گا۔ غداری کیس میرے خلاف بے بنیاد ہے۔